منگلورو :27؍ مارچ (ایس اؤ نیوز) ودھان سبھا میں حزب مخالف لیڈر یوٹی قادر نے کل سے شروع ہونے والی ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونے والے ریاست کے سبھی طلبا و طالبات کو مبارکبادی پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ کل سے شروع ہونے والی ایس ایس ایل سی امتحانات طلبا کی زندگی کا بہت ہی اہم مرحلہ ہے، میں ا س موقع پر ہرا یک طالب علم کے تعلق سے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے انہیں مبارکبادی پیش کرتاہوں کہ وہ حوصلہ اور خود اعتمادی کے ساتھ امتحان لکھیں اور بہتر نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتےہوئے اپنا مستقبل روشن کریں۔ سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی ہمت افزائی کرتےہوئے انہیں امتحان کی تیاری میں مدد کریں۔
انہوں نے امتحان میں شریک ہونے والے طلبا وطالبات سے کہا ہے کہ جہاں تک سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات ہیں وہ حکومت کی طرف سے طئے کردہ یونیفارم میں شریک ہوں۔ پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا ان کی انتطامیہ کی طرف سے جو یونیفارم طئے کیاگیا ہے اس پر عمل کریں۔
پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا جب امتحان لکھنے کےلئے دوسرے امتحانی مراکز ( Exam Centre) کو جائیں تو جو یونیفارم آپ اپنے اسکول میں پہنتے ہیں اسی یونیفارم میں امتحان لکھنے کا موقع ہے۔ اس کےلئے متعلقہ اسکول کے ہیڈماسٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایگزام سنٹر کے چیف کو اپنے اسکول یونیفارم کے متعلق جانکاری دیں۔ امتحانات میں طلبا کاخیال رکھنے کےلئے سی آر پی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ متعلقہ قانون ریاست کے سبھی طلبا پر اطلاق ہوگا۔ اس کے نفاذ میں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اور تعلیمات عامہ کے افسران کارروائی کریں۔ ریاست بھر میں اس کا موقع عطا کرنےپر ریاستی وزیر تعلیم ، محکمہ تعلیمات عامہ اور ضلعی انتظامیہ کا انہوں نے شکریہ اداکیاہے۔